اہم خبریں

سعودی عرب میں ملازمین کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی

ریاض(نیوزڈیسک) وزارت افرادی قوت سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ ملازمین سے مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جا سکتا ، ہفتے کے دن ڈیوٹی کا مجموعی دورانیہ 48 گھنٹے سے زائد نہیں ہونا چاہیے۔ وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ،ماہ رمضان میں روزہ داروں کیلئے 2 گھنٹے کی چھوٹ دی جائے، عرب میڈیا کے مطابق بغیر وقفے کے مسلسل 5 گھنٹے تک کام کرانا مناسب نہیں۔ پانچ گھنٹے کے دوران ایک گھنٹا وقفہ ملنا چاہیے۔اوور ٹائم کے حوالے سے سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا تھا کہ یہ یومیہ 2 گھنٹے سے زیادہ اووٹائم نہیں ہونا چاہیے یعنی اوور ٹائم ملا کر ایک ہفتے میں مجموعی طور پر 144 گھنٹے سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔سعودی وزارت افرادی قوت نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب ملازمین کی جانب سے کام کے دورانیہ کے حوالے سے شکایتیں کی تھیں۔

متعلقہ خبریں