اہم خبریں

شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ لال حویلی کے 7 یونٹس سیل کردیئے جبکہ متروکہ وقف املاک نے آپریشن کیلئے پولیس اور ایف آئی اے سے مدد حاصل کرلی۔

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے زیر استعمال لال حویلی سیل کر دی گئی۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا تھا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کے بھتیجے اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے 3 روز قبل اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ لال حویلی سیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے جس کی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں