اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) تحر یک انصاف کے لیے نئی مشکل۔ اپو زیشن اتحا د میں شا مل پا رٹیوں نےآ ل پا رٹی کا نفر نس میں بانی پی ٹی آ ئی کی رہا ئی کا اعلا میہ شامل کر نے کی مخا لفت کر دی۔ کا نفرنس کو صرف امن وامان تک محدود رکھنے کا مطالبہ ۔
عید کے بعد بلوچستان میں آل پارٹیز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان اورسردار اختر مینگل نے بھی شرکت کی بجائے وفد بھیجنے کی یقین دہانی کر ا دی ۔ جماعت اسلامی نے بھی تاحال اے پی سی میں شرکت کے لیے گرین سگنل نہ دیا۔ جمعیت علماء اسلام ۔ شاہد خاقان عباسی اور مصطفی نواز کھوکھرکا بھی تحفظات کا اظہار ۔
کہا اے پی سی بلوچستان کے امن و امان تک محدود ہوئی تو شرکت کی جائے گی ۔ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا اعلامیہ جاری ہوا تو اسے نہیں مانا جا ئے گا۔ اپوزیشن اتحادی پارٹیوں نے اسلام آباد میں احتجاج کی بھی مخالفت کی ہوئی ہے ۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ انتظامیہ اور افغانستان کی حکومت کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ