لندن (اے بی این نیوز)لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر آتشزدگی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہیتھرایئرپورٹ کی آج کی تمام پروازیں معطل کردی گئیں، ایئرپورٹ رات 12 بجے تک مکمل بند رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر بجلی سپلائی بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مسافروں کو ایئرپورٹ کی طرف نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، ہیتھرو ایئرپورٹس آنیوالی فلائٹس کو نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کے مختلف ایئرپورٹس پر لینڈ کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا جدید ترین طیارہ شکن میزائل کا تجربہ