اہم خبریں

شاہ رخ خان کا اپنی فلم’ ’پٹھان‘‘ کی شاندار کامیابی پر مداحوں کا شکریہ

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شاندار اور ریکارڈ توڑ کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اداکار نے فلم کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ ممبئی میں اپنے گھر ’’منت‘ ‘سے اپنے مداحوں کو اپنا دیدار کرایا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنے گھر کی بالکونی پر کھڑے ہیں اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر اپنے سیاہ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے اس موقع پر اپنے مشہور فلمی پوز بھی دیئے۔اس موقع پر اداکار کے سب سے چھوٹے صاحبزادے ابرام خان بھی موجود تھے اور انہوں نے بھی شرکاء کو ہاتھ ہلا کر جواب دیئے۔’’پٹھان‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی ہندی سینما میں تہلکہ مچا دیا ہے اور صرف تین دن میں پوری دنیا سے 313 کروڑ انڈین روپے سمیٹ لئے ہیں۔

متعلقہ خبریں