اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جمعہ21 مارچ 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

اسلام آباد( اے بی این نیوز)جمعتہ المبارک کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان۔جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔

نوٹ:21 مارچ سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہا۔

تاہم کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 15، مظفر آباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 03)، گڑھی دوپٹہ 02، پنجاب: اسلام آباد (سید پور 13، سٹی 07، گولڑہ 05، بوکرا 02)، مری 11، راولپنڈی (شمس آباد 04،چکلالہ 03، کچہری 02)،جہلم 02،گلگت بلتستان: بگروٹ 03،خیبرپختونخوا: کاکول میں 02، بلوچستان: بارکھان میں 01 میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی04 ، استور ، بگروٹ اور کالام میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔جمعرات (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان۔
دریں اثناء رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم ،عید پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: طلبا کو ریاضی تک نہیں آتی ، ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے

متعلقہ خبریں