کوئٹہ(اے بی این نیوز) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علماء اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی و سیاسی خدمات میں گزاری اور ملک میں جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔