اسلام آباد ( زاہدہ راؤ )وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال ، گزشتہ پانچ سالوں میں اربوں کے اخراجات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق
2019تا 20 میں 15 کروڑ 77 لاکھ 61 ہزار کے اخراجات آئے ۔
اہلکاروں کی نقل و حمل اور دیگر اقدامات پر 2019 میں 10 کروڑ 5 لاکھ سے زائد خرچ ہوئے۔ اہلکاروں کو کھانا فراہم کرنے اور رہائش دینے پر 5 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
2020 میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 9 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد اخراجات ہوئے۔
اہلکاروں کی نقل و حمل پر 6 کروڑ 78 لاکھ اور کھانے پر 2 کروڑ 82 لاکھ سے زاید خرچ ہوئے۔ 2021 میں پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاج کے باعث 27 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
پی ڈی ایم کےخلاف آنسو گیس ، اینٹی رائٹس کِٹ اور ربڑ گولیوں پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔ 2022 میں نفری کی نقل و حمل پر 17 کروڑ 82 لاکھ کے اخراجات اٹھے۔ نفری کے کھانے اور رہائش پر 3 کروڑ 64 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
2023 میں پی ٹی آئی کے احتجاجوں کے باعث 72 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے۔ 2023 میں نفری کی نقل و حمل اور کنٹینرز لگانے پر 53 کروڑ 90 لاکھ کے اخراجات آئے۔
نفری کو کھانے کھلانے رہائش اور دیگر آپریشنل اقدامات پر 18 کروڑ 50 لاکھ کے اخراجات آئے۔
2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث 10 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ۔6 کروڑ روپے نفری کی نقل و حمل اور 4 کروڑ روپے ان کے کھانے کنٹینرز لگانے پر خرچ ہوئے ۔
مزید پڑھیں :190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں دائر