کراچی (اے بی این نیوز)سندھ حکومت نے خلفیہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، محکمہ اسکول تعلیم کے ڈپٹی سیکرٹری اشرف حسین انصاری کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 21 رمضان المبارک (22 مارچ) کو حضرت علی کے یوم شہادت پر تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان ،3 اہم شاہراہوں پر کرفیو نافذ