اہم خبریں

امن واستحکام خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس،اعلامیہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا،جاری اعلامیہ کے مطابق ملکی سلامتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کااجلاس ہوا۔
اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی نے انسداد دہشتگردی آپریشنز کے انعقاد میں فورسزکی بہادری کو سراہا۔
اجلاس میں دہشتگردی کی تمام شکلوں کو ختم کرنے کیلئے غیرمتزلزل عزم کااعادہ۔ کمیٹی کا پوری طاقت کیساتھ انسداد دہشتگردی کیلئے سٹریٹیجک اور متفقہ سیاسی عزم پرزور۔ کمیٹی نے انسداد دہشتگردی کیلئے قوم اتفاق کی ضرورت پرزور دیا۔
کمیٹی نے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی پر زوردیا۔ لاجسٹک سپورٹ اوردہشتگردی وجرائم کے گٹھ جو ڑ کوختم کرنے کیلئے عمل پرزوردیا۔ نیشنل ایکشن پلان اورعزم استحکام کی حکمت عملی پرفوری عملدرآمد پرزوردیا گیا۔
کمیٹی کا پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال پرتشویش کا اظہار۔ اسلام آباد:سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے اقدامات پرزوردیا گیا۔ افواج پاکستان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ۔
کمیٹی نے افواج پاکستان کی قربانیوں اورملکی دفاع کے عزم کا اعتراف کیا۔ کسی ادارے ،فردیاگروہ کو ملکی امن واستحکام کو نقصان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کمیٹی نے اپوزیشن کے بعض ارکان کی عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے اعادہ کیا کہ مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کامتاثرہ خاندانوں سےبھرپوریکجہتی کااظہار۔ امن واستحکام خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنےاجلاس کےاختتام پردعاکرائی۔ انسداددہشتگردی آپریشنزمیں فورسزکی بہادری،پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

دہشتگردی کی تمام شکلوں میں ختم کرنےکیلئےپاکستان کےغیرمتزلزل عزم کااعادہ۔ اجلاس میں انسداددہشتگردی کیلئےقومی اتفاق کی ضرورت پرزور۔ دہشتگردنیٹ ورکس کاخاتمہ،لاجسٹک سپورٹ کاانسداداورگٹھ جوڑختم کیاجائےگا۔
دہشتگردی جڑسےاکھاڑنےکیلئےنیشنل ایکشن پلان،عزم استحکام کی حکمت عملی پرفوری عمل ہوگا۔ پروپیگنڈا،پیروکاروں کی بھرتی،مربوط حملوں کیلئےدہشتگردوں کےسوشل میڈیاکےاستعمال پرتشویش.پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی نے متفقہ طور پر اعلامیہ منظور کرلیا۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔ ریاست کی پوری طاقت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسٹریٹجک اور سیاسی عزم پر زور۔

دہشت گرد گروپوں کے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تشویش۔ دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔

کمیٹی نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ۔ سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی بھرتی اور پروپیگنڈے کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ۔

ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے خلاف ٹھوس حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپوزیشن کے بعض ارکان کی اجلاس میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار۔ قومی سلامتی اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، وفاقی وزراء اور دیگر حکام کی شرکت۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اعلامیہ قومی سلامتی کمیٹی میں منظوری کے لیے پیش کیا

مزید پڑھیں :عمران خان نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس کی میٹنگ میں شرکت نہ کرنےکی تائید کر دی

متعلقہ خبریں