اسلام آباد (اے بی این نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت بند کمرے میں ہوا، آرمی چیف نے شرکا کو 50 منٹ کی بریفنگ دی۔
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس جاری ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے کمیٹی کے شرکاء کو بریفنگ دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 50 منٹ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے 30 منٹ کی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی، شرکاء کو اہم شواہد کے ساتھ اسکرینز اور سلائیڈرز کی مدد سے صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :ملکی آبی ذخائر خشک ،تربیلا،منگلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آگئے، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول سے گر گیا