اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس،بلاول بھٹونے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکاہے۔ جوآگ پاکستان میں لگی ہےہمارےاردگردرہنےوالےمت سمجھیں ان تک نہیں پہنچےگی۔
دہشتگردوں کی مالی مددکرنےوالوں کابھی پتہ لگاناہوگا۔ افغانستان سےدہشتگردی کامعاملہ بھرپوراندازمیں سفارتی سطح پراٹھاناہوگا۔ دنیاکوبھی افغانستان حکومت کےکردارسےآگاہ کرناہوگا۔
اپنی خارجہ پالیسی کومزیدموثربناناہوگا۔
بیرونی دنیابھی یہ سب معاملات دیکھے۔ دنیاخودکواس خطےسےالگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔
مزید پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش