اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس۔ وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی صورتحال پر اظہار تشویش۔ کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ دہشتگردی کوہرصورت شکست دیں گے۔ سیاسی قیادت اختلافات ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی پر ایک ہے۔ دہشتگردی ملک کے لیے ناسور بن چکی ۔ دہشتگردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گے۔

ملک کو دہشتگردی سے پاک کریں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےخیر مقدمی کلمات میں کہا ۔ ملک کو درپیش حالات اتحاد اور ہم آہنگی کے متقاضی ہیں۔ افسوس ہے کہ اپوزیشن نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ ہم نے ان کو بھی دعوت دی تھی ۔

اچھا ہوتا وہ بھی شریک ہوتے ہمیں مل کر ملک کو مسائل سے نکالنا ہے۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ڈی جی آئی بی کی بریفنگ۔ بلاول بھٹو۔ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی قائدین اجلاس میں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں :سی ڈی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کیلئے عیدالائونس کی منظوری دیدی

متعلقہ خبریں