اہم خبریں

سی ڈی اے انتظامیہ نے اپنے ملازمین کیلئے عیدالائونس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنیوالے ملازمین کیلئے عیدالاؤنس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے تحت مورخہ26مارچ بروزبدھ کو تمام ملازمین کے لیے ایک موجودہ بنیادی تنخواہ بطورعیدالاؤنس کی ادائیگی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ کی جائے گی..اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا،ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہرنعیم اختر اور سی ڈی اے انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا.

چوہدری یٰسین کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ایسے اقدامات سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اوروہ اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے

چوہدری یٰسین کا کہنا تھا اسلام آبادہائی کورٹ سے ملازمین کے پلاٹوں کا فیصلہ تحریری طورپر موصول ہو گیا ہے اور جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد تمام ملازمین کو پلاٹوں کی قرعہ اندازی کروائی جائے گی

انھوں نے تمام ملازمین سے گزارش کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اورکسی بھی بے بنیاداورجھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور ممبرپلاننگ سے درخواست کی کہ وہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے عمل کو تیزکریں تاکہ فی الفورقرعہ اندازی ہو سکے۔
متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان ،سرکلر جاری

متعلقہ خبریں