اہم خبریں

15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے، رانا مشہود احمد خان

لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دئیے جائینگے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہے،اس سال 15 لاکھ نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے۔

اس کے علاوہ مزید 8 سے 10 لاکھ نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا کیے جا رہے ہیں 2019ء میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے سیاسی اور معاشی چیلنجز کے باوجود قومی ترقی اور استحکام کے عمل کو جاری رکھا۔

وزیرِ اعظم پاکستان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ناصرف ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے محفوظ رہا بلکہ معیشت بحالی کی راہ پر چل پڑیبیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر تاریخی لحاظ سے بلند ترین سطح پر ہیں، جو قومی معیشت میں ناصرف مضبوطی کی علامت ہے بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔

پاکستان میں آج بروزمنگل،18مارچ 2025 کو سونے کی فی تولہ قیمت3لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی

متعلقہ خبریں