اہم خبریں

نیٹ میٹرنگ پالیسی میں بڑی تبدیلی، صارفین 18 فیصد ٹیکس ادا کرینگے، حکومتی فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے آگئیں.ذرائع کے مطابق.نیٹ میٹرنگ صارفین گرڈ سے حاصل کی جانے والی بجلی پر 18 فیصد ٹیکس ادا کریں گے..18 فیصد ٹیکس کی وجہ سے بجلی کی بائے بیک قیمت مزید کم ہو،جائے گی..

ذرائع پاور ڈویژن کےمطابق سولر صارفین بجلی 10 روپے فی یونٹ کے بجائے 8.88روپے فی یونٹ فروخت کریں گے،چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو فروخت یونٹس پر ٹیکس نہیں ہوگا،
صارفین 25 فیصد سولر اور 75 فیصد گرڈ سے بجلی استعمال کریں، تو ان کی سرمایہ کاری کی واپسی ساڑھے تین سے 4 سال میں ہوگی..وزیراعظم آئندہ ماہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے

آئی پی پیز کے نظرثانی شدہ معاہدوں سے 1400ارب روپے بچائے گئے،400ارب روپے کی سالانہ بچت بجلی کے ٹیرف میں کے اعلان میں ظاہر ہوگی۔پاور سیکٹر کے قرضوں پر ڈسکاؤنٹ ریٹ 12 فیصد تک کم کرنے کا اثر بھی ٹیرف میں کمی سے ظاہر ہوگا
شاہینوں کی پھر دھلائی ، نیوزی لینڈ نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

متعلقہ خبریں