ڈونیڈن(اے بی این نیوز)میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دیدی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 14 ویں اوور کے پہلی گیند پر پورا کر لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22 گیندوں پر 45 اور فن ایلن نے 16 گیندوں پر 38 رنز کی اننگ کھیلی ، نیوزی لینڈ کی اننگ میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی طرف سے کپتان سلمان آغا نے 46 جبکہ شاداب خان 26 اور شاہین آفریدی نے 21 رنز بنائے۔ دیگر بیٹر ایک بار پھر ناکام ہوئے۔
پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں پاکستان دوسرا میچ 15 اوورز پر مشتمل تھا ، بارش کے باعث میچ کے 5 اوورز کم کئے گئے ، خیال رہے کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزمیں میزبان ٹیم کوایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ، عسکری قیادت بریفنگ دے گی،تمام سیاسی قیادت کی شرکت متوقع