اہم خبریں

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ، عسکری قیادت بریفنگ دے گی،تمام سیاسی قیادت کی شرکت متوقع

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی سلامتی کی صورت حال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ وزیراعظم اور وزراء سمیت مسلم لیگ ن کی طرف سے 38 ارکان کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے،

وزیر دفاع خواجہ آصف ، رانا ثناءاللہ خان ، احسن اقبال ، رانا تنویر حسین،عطاء اللہ تارڑ ، محسن نقوی ، حنیف عباسی،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ،وزیر خزانہ ،سینیٹر عرفان الحق صدیقی اور پرویز خٹک سمیت دیگر وزراء بھی شرکت کریں گے

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے ہوگا۔ماہ رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت دن گیارہ کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ منعقد ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب خان سمیت 10 ارکان قومی اسمبلی کا نام مجوزہ طور پر شامل، کے نام شامل، علی محمد خان ، ثناء اللہ خان مستی خیل،ملک عامر ڈوگر ،
علی محمد خان ، ثناء اللہ خان مستی خیل،ملک عامر ڈوگر کے نام شامل، سینیٹرز شبلی فراز ، علی ظفر ، عون عباس اور ہمایوں مہمند کے نام بھی شامل

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے بلاول بھٹو سمیت 16 ارکان مجوزہ طور پر کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ ،نوید قمر،یوسف رضا گیلانی ، شیری رحمان ، حنا ربانی کھر ، شازیہ مری،عبدالقادر پٹیل اور فاروق ایچ نائیک بھی مجوزہ طور پر کمیٹی میں شرکت کریں گے،

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خالد مقبول صدیقی ، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری مجوزہ طور پر شریک ہوں گے، دوسری جانب مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی ف کے چار پارلیمنٹیرینز کے نام شامل

سردار اختر مینگل ، محمود خان اچکزئی کے نام بھی کمیٹی اجلاس کے لئے شامل،ایمل ولی خان ، علامہ راجہ ناصر عباس، انوار الحق کاکڑ ، فیصل واؤڈا کے نام بھی کمیٹی میں شامل، استحکام پاکستان پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق کے ارکان بھی شامل
سورج گرہن، چاندگرہین ،شہاب ثاقب کا گرنا مستقبل میں موسمیاتی تباہی کی نشاندہی کرتا ہے، ماہرعلم نجوم

متعلقہ خبریں