اہم خبریں

میرپورآزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے،سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کردیئے

میرپور(اے بی این نیوز)میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپڑ وں کی سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کردیئے۔

ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر سلائی کے ریٹ مقرر کیے گئے، طےشدہ نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کرک میں سوئی گیس آفس اور تھانوں پر حملے،2 اہلکار شہید

متعلقہ خبریں