اہم خبریں

ہیٹ پر سیاسی نعرہ درج ہونے کے باعث عامر جمال پر 13 لاکھ روپے جرمانہ عائد

لندن (اے بی این نیوز)قومی کرکٹرز کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے کیے گئے۔

عامر جمال نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انٹرویو کے دوران ایسا ہیٹ پہنا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا ، انھیں تقریباً 13 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل تاخیر سے واپسی پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا ، جنوبی افریقا میں بھی چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوا تھا۔سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی سمیت دیگرکھلاڑیوں پر بھی جرمانے ہوئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

متعلقہ خبریں