راولپنڈی(اے بی این نیوز ) غیر قانونی گیس سلنڈر ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا غیر قانونی گیس سلنڈر ایجنسیوں کے خلاف سخت اقدام اٹھانے کی ہدایات۔
پولیس میونسپل کارپوریشن ضلع کونسل اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فوری کارروائی کی ہدایات کی گئی ہے۔ تمام غیر قانونی گیس بھرنے والی دکانیں اور ایجنسیاں فوری سیل کرنے کا حکم۔ ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی گیس سلنڈر ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری ۔
غیر قانونی گیس سیلنڈر کے خلاف کارروائی میں محکمہ سول ڈیفنس کے ساتھ تمام بلدیاتی ادارے بھی کارروائی میں شامل ہونگے۔
مزید پڑھیں :دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا،عظمیٰ بخاری