نیویارک( اے بی این نیوز)امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2024ء میں سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا۔ناسا کے مطابق 2024ء تاریخ کا گرم ترین سال رہا اور گرمی کی وجہ سے گلیشیئرز پگھلنے سے سمندر کی سطح میں غیر متوقع اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال سمندر کی سطح میں 0.23 انچ اضافہ ہوا جو کہ سائنس دانوں کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ ہے، سمندر کی سطح میں اضافے کی شرح تیز سے تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔ناسا کے مطابق سمندر کی سطح میں اضافے کی ایک وجہ موسمیاتی تبدیلی بھی ہے۔1993ء سے 2023ء تک سمندر کی سطح میں تقریباً 4 انچ اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: سانحہ جعفر ایکسپریس ،ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کرینگے