کوئٹہ( اے بی این نیوز )بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 40 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنیوالی مسافر کوچ نمی لنگڑا پل کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ، تیزرفتاری کے باعث کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، حادثے کی اطلاح ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ ، فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ اے سی بیلہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس سے نکالی جانے والی زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت ہیں ، لاشوں کی شناخت کے لیے ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےبلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔