اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کل کا دن بہت اہم ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف مربوط حکمت عملی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ابھی تک اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے باہر رابطے ہیں۔
جعفر ایکسپریس حملہ،24گھنٹے میں فیصلہ کن کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آگے بڑھا جارہا ہے۔ بہت جلد آپریشن کامیابی سے ختم ہوجائیگا۔ آپریشن جاری ہے قبل ازوقت کوئی بات نہیں کہنا چاہتا۔
آپریشن شروع ہوا انڈین میڈیا کی سکرینز تفصیلات سے بھر گئیں۔ 190مغویوں کو مہارت کے ساتھ بازیاب کرایا گیا۔ حملہ کرنے والے 30دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس سائیڈ خود کش بمبار اورخودکش جیکٹس موجود ہیں۔
فورسز کے جوان بہادری کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ حساس آپریشن ہے تاکہ یرغمال لوگوں کو نقصان نہ پہنچے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ کالعدم ٹی ٹی پی اورپاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
نئے وژن کے تحت عزم استحکام شروع کیا گیا تھا۔ بنوں کینٹ میں نقصان بڑا ہوجاتالیکن مہارت سے ناکام بنایا گیا۔ تحریک انصاف نے ٹرین واقعے پر اپنی سیاست چمکائی۔ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے ایجنڈا ملک دشمن رہا ہے۔
اس وقت آرمی چیف اورفوج کو ٹارگٹ کرنے کا کیا مقصد ہے؟ دہشتگردوں نے مغویوں کو یرغمال بنایا،ادھر لوکل حالات کو ڈھال بنا کر سیاست کی گئی۔ خدا کا واسطہ ایک دن کیلئے پاکستانی بنا جاؤ۔
اجلاسوں میں علی امین گنڈا پور سنجیدہ نظر آتے ہیں۔
علی امین دہشتگردی کے خاتمے کا واضح کہتے بھی ہیں۔ فیصلہ کن اقدامات کیلئے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ،یرغمال اہلکار کو بازیاب کرانے کیلئے سی ٹی ڈی کا آپریشن شروع ،اندھیرے کی وجہ سے مشکلات