اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا

لاہور ( اے بی این نیوز   ) وزیراعلیٰ مریم نوازنے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا۔
بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیاگیا تھا ۔ کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں،کمرشل ایکٹیویٹیز کیلئے5 ہزار سے 20ہزار اضافہ تجویز کیاگیا تھا ۔ وزیراعلیٰ نے لاہور کی سیاحت کیلئے 3روٹ پر چلنے والی بس کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں :بلوچستان کے لوگ خون کے آنسو رو رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب

متعلقہ خبریں