اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلا س میں اپوزیشن پھر نا را ض ،شور شرابا اوراحتجاج ،ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )قومی اسمبلی اجلا س میں اپوزیشن پھر نا را ض ۔ شور شرابا اوراحتجاج ۔ تحریک انصاف ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے۔ عمر ایوب نے مطالبہ کیا صدر کے خطاب اور بلوچستان میں ٹرین کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔
وقفہ سوالات اور دیگر ایجنڈا معطل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے تمام ارکان ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ شیر افضل مروت اکیلے حکومتی بینچ پر بیٹھے گپ شپ میں مصروف ر ہے ۔ اجلا س میں نوید قمر نے کہا یہ صورت حال قابل قبول نہیں ۔ اتنی بڑی کابینہ کے باوجود وزرا جوابات کے لیے ایوان میں موجود نہ ہوں۔

وزرا کو استعفی دیکر گھر چلے جانا چاہیے۔ نور عالم نے کہا پیپلز پارٹی کے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اپوزیشن میں آ کر بیٹھ جائیں۔ آپ کو اتحاد میں ہونے کے باوجود سنا نہیں جاتا۔ پینل آف چئیر قادر پٹیل نے کہاآپ کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :بنگلہ دیشی عدالت کا سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں