اہم خبریں

پیمرا ایک بار پھر فعال ہوگیا، تمام صوبوں اور وفاق سے ممبران کی تعیناتی مکمل

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو فعال بنانے کے لیے اہم پیش رفت، صدر مملکت نے تمام صوبوں اور وفاق سے ایک، ایک ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر پیمرا میں پانچ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی، جس کے تحت صباحت رفیق کو پنجاب، حیدر نقوی کو سندھ، افتخار فردوس کو خیبرپختونخوا، عائشہ ایوب ودود کو بلوچستان اور ڈاکٹر راشد ولی جنجوعہ کو وفاقی دارالحکومت سے پیمرا کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کیے گئے ممبران کی مدت چار سال ہوگی اور ان کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیمرا میں تمام صوبوں اور وفاق سے ممبران کی آسامیاں خالی تھیں

جس کی وجہ سے اتھارٹی کو مختلف امور میں مشکلات کا سامنا تھا۔ نئے ممبران کی تعیناتی کے بعد پیمرا مکمل طور پر فعال ہوگیا ہے اور اس کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے
وزیراعظم شہبازشریف نےجلیبیاں بیچنے والے قومی فٹبالر محمد ریاض کو بلالیا

متعلقہ خبریں