اہم خبریں

کرپشن کے الزامات ،پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز گرفتار

لاہور(نیوزڈیسک)اینٹی کرپشن پنجاب نے وزارت ترقی و منصوبہ بندی پنجاب کی جانب سے کرپشن کی شکایات پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز کو گرفتارکرلیا۔

اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز نے ترقیاتی اسکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر رشوت وصول کی،لاکھوں روپے کی ادائیگی کے باوجوداسکیمیں نہ آنے پر رقم دینے والا وزارت پہنچ گیا۔سیکریٹری وزارت ڈاکٹر آصف طفیل نے ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد محکمہ انسداد رشوت ستانی کو فراہم کئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے رشوت ستانی کی شکایت پر فوری کارروائی کو سراہا۔

آپریشنل اور تکینکی وجوہات کی بنیاد پر 11 پروازیں منسوخ

متعلقہ خبریں