اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ اپنےمفادات کےحصول کیلئےپارٹی میں کچھ گروپ بنےہوئےہیں۔ پارٹی کےاندرہربندہ باس بننےکےچکرمیں ہے۔
پارٹی میں غیریقینی صورتحال ہےکسی کاعہدہ محفوظ نہیں۔
علی امین گنڈاپورکےبغیرپارٹی میں کوئی رہنمااحتجاج کولیڈنہیں کرسکتا۔ جنیداکبرخان بانی پی ٹی آئی کےوفادارساتھی ہیں۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےپورےپاکستان سےلوگوں کونکلناہوگا۔
صرف پختونخوا کی حدتک نہیں پنجاب،سندھ اوربلوچستان کولچک دکھاناہوگی۔ گالم گلوچ کےعلاوہ سوشل میڈیاکامثبت استعمال بھی ہوسکتاہے۔ آئین وقانون کی بالادستی کیلئےلوگوں کی تربیت کی جاسکتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے باہر نکلنے سے کچھ لوگوں کی دکانداری بند ہوجائے گی ۔ 2018کی نسبت 2024کے الیکشن میں دھاندلی کافی زیادہ ہوئی۔ 2024کے الیکشن میں قانون کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہے لیکن یہ کہنا کہ میں کونسلر نہیں بنا سکتا غلط ہے۔ بانی پی ٹی آئی یا اس کے امیدوار کے خلاف کبھی الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیاست میں مجھے شہرت بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملی۔
مزید پڑھیں :دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ،مسافروں کو یرغمال بنالیا، فورسز کا کلیئرنس آپریشن شروع
