اہم خبریں

مصطفی عامر قتل کیس،عدالت نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،جانئے کیا

کراچی ( اے بی این نیوز )انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس۔ عدالت نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ تحریری حکمنامہ کے مطابق ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کی استدعا کی گئی۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا تھا۔ ملزم کے والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔ روپوشی کے بعد سافٹ ویئر ہاؤس کو بھی کراچی سے باہر منتقل کرنے کا ارادہ تھا۔ پراسیکیوٹر نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔
پراسیکیوٹر نے کہا مزید ریمانڈ کی صورت میں مزید شواہد کی دستیابی ممکن ہے۔ وکلائے صفائی نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ 30دن گزرنے کے باوجود پولیس نے چالان پیش نہیں کیا۔
عدالت نے ملزم ارمغان سے پوچھا کہ کیا آپ پر تشدد کیا گیا ہے؟ ملزم نے عدالتی استفسار پر پر مثبت جواب نہیں دیا۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 90دن تک ریمانڈ دیا جاسکتا ہے۔
پولیس کسٹڈی کے دوران مزید شواہد ملنے کا بھی امکان ہے۔ ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 7دن کی توسیع کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

متعلقہ خبریں