اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو کی پیپلزپارٹی کے وفد کے ہمراہ ملاقات،اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ
ملک کا مستقبل بہتر کرنے کیلئے وفاق،صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہے۔
وزیراعظم کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین سے متعلق بھی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی۔ ملکی مستقبل کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی نے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کیا۔
پیپلز پارٹی نے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت کے اقدام پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں : روس اور یوکرین کے پاس معاہدے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
