اہم خبریں

ملک چھوڑنے کیلئے نوجوانوں کا نادرا اور پاسپورٹ آفسز پر رش بڑھ گیا ہے،رؤف حسن

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومتی نظر سے دیکھو تو ملک میں شہد اور دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ حقیقت میں دیکھیں تو آئین کا جنازہ نکل رہا ہے۔
ملک چھوڑنے کیلئے نوجوانوں کا نادرا اور پاسپورٹ آفسز پر رش بڑھ گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پروجیکٹ سے زیادہ اشتہارات پر عوام کا پیسہ خرچ کررہی ہیں۔ ہم آئینی اور قانونی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ملک کے مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔ پالیسیز فرد واحد کی نہیں پارٹی کی ہوتی ہیں۔ تمام اتحادی جماعتوں کے مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔ پی ٹی آئی کو مائنس کرنے والے خود ختم ہوجائیں گے لیکن ہم قائم رہیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کو بہت جلد وزیراعظم کی سیٹ پر دیکھ رہا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے بھی ملک پر راج کررہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ موجودہ لیڈر شپ کو ہم نہیں جانتے تو ورکرز کیسے جانیں گے۔ موجودہ لیڈر شپ الائنس بنانے میں مجھے کامیاب نظر نہیں آرہی۔
مولانا فضل الرحمان کو ہم بہت مشکل سے راضی کرکے لائے تھے۔ جب لیڈر شپ خود احتجاج میں نہیں آتی تو ورکرز کیسے آئیں گے۔ سلمان اکرم راجہ کو میں نے کسی احتجاج میں آج تک نہیں دیکھا۔
علی امین گنڈاپور کو لوگوں نے نالیاں بنانے کیلئے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔
علی امین کو بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کیلئے لوگوں نے ووٹ دیا۔ جب تک بانی پی ٹی آئی کاوجود ہیں ملک میں باقی پارٹیوں کو سیاست کی گنجائش نہیں۔ آج صدر مملکت کی تقریر سے واضح ہوا کہ ان پر کتنا پریشر ہے۔
مزید پڑھیں :عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جانئے کتنی کمی ہو رہی ہے

متعلقہ خبریں