اہم خبریں

میٹرک امتحان،بوٹی مافیا کیخلاف چیئرمین تعلیمی بورڈمحمد عدنان متحرک، چھاپے،نقل کرتے طالب علم پکڑا گیا

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )چیئرمین تعلیمی بورڈ، راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2025 ء کے سلسلہ امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری شدہ زیرو ٹارلنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔

امتحانی نظام میں مزید بہتری کیلئے جدید اصلاحات لا رہے ہیں۔ نقل مافیا کے خلاف جاہرانہ اور منظم انداز میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اٹک میں پرائیویٹ امیدوارحمزہ قیوم ولد عبدالقیوم رول نمبر 905756 نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔

اس کے خلاف UMCکیس رجسٹرڈ کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوادیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے مراکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اُمیدواران کے بیٹھنے کا پلان، روشنی کے انتظامات اور نگران عملے کی حاضری کو چیک کیا۔

امتحانی عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ شاملِ امتحان اُمیدواران کو بہترین سہولیات فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔تمام امتحانی مراکز کی مؤثر اور جامع انداز میں نگرانی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں :عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جانئے کتنی کمی ہو رہی ہے

متعلقہ خبریں