اہم خبریں

میو ہسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور ( اے بی این نیوز   )میو ہسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، مزید14مریض متاثر ،3کی حالت تشویشناک،ہسپتال میں انجکشن کا استعمال روک دیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب، مریضوں کے بہترین علاج کا حکم،کہا انجکشن کے ری ایکشن پر گہری تشویش ہے، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ایم ایس میوہسپتال کاکہنا ہے کہ مبینہ غیر معیاری انجکشن کی خریداری ڈی جی ہیلتھ آفس کی جانب سے کی گئی تھی، مذکورہ بیچ اٹھوا کر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیا۔

مزید پڑھیں :ممبئی سے نیویارک فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی موصول

متعلقہ خبریں