اسلام آباد (رضوان عباسی ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے 11 سینئر افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق انفارمیشن گروپ سے تعلق رکھنے والی عنبرین جان کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔ وہ اس وقت بطور سیکرٹری اطلاعات خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
سیکرٹریٹ گروپ کے پانچ افسران کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، جن میں عائشہ حمیرا چوہدری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔
ریلوے (سی این ٹی گروپ) سے سید مظہر، جبکہ شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔
اسی طرح اکنامسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد اور پوسٹل گروپ کے سمیع اللہ خان کو بھی گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی سفارشات کو حتمی منظوری کے لیے وزیرِاعظم کو بھیجا جائے گا، جس کے بعد ترقی پانے والے افسران کی باضابطہ تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں :پاک افغان عمائدین کا جرگہ ،طور خم سرحد پر سیز فائر پر اتفاق