اہم خبریں

رضا ربانی پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف میدان میں آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے والے افسران کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سینیٹ کے سابق چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈرز کی تعمیل نہ کرنے والے افسران کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈرز پر پیش نہ کرنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کی تعمیل میں ناکامی پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ استحقاق کمیٹی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کی تعمیل نہ کرنے پر ذمہ دار افسران کو سزا اور برطرف کرے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کے ارکان کی گرفتاری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کو آگاہ نہ کرنے والے افسران کے خلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کی جائے۔رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو بھی پارلیمنٹ کی آزادی کے لیے چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں :یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم عثمان ججہ گرفتار، انسانی سمگلنگ کا عالمی ریکٹ چلاتا ہے

متعلقہ خبریں