راولاکوٹ ( اے بی این نیوز )آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر پولیس افسر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ تھانہ ڈھلکوٹ کی حدود میں واقع پیٹرول پمپ پر پیش آیا، جہاں ملزمان نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
اطلاع ملنے پر پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تصادم کے دوران چوکی آفیسر عبدالروف گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔