اہم خبریں

ٹانک ، سیکورٹی فورسز کا رروائی میں3 دہشتگرد مارے گئے

ٹانک ( اے بی این نیوز )سیکورٹی فورسز نے ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران ملاگانو علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس سے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق، گرفتار دہشت گرد سے اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ہلاک شدہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں