ممبئی (اے بی این نیو)بھارت کی فضائیہ کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ مغربی بنگال کے باگڈوگرا میں لینڈنگ کے بعد سنگین واقعے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کے واقعے میں شامل روسی ساختہ طیارہ An-32 بھارتی فضائیہ کی ٹرانسپورٹ آپریشنز کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے مغربی بنگال کے باگڈوگرا میں لینڈنگ کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ہےحادثے میں طیارے کا عملہ محفوظ رہا ہے۔
اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا ایک جگوارجنگی طیارہ ہریانہ کے امبالہ میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے، پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا ہے۔
مزید پڑھیں : یمن اور جبوتی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں،2ہلاک ،186 افراد لاپتہ