اسلام آباد (اے بی این نیوز ) گرینڈ اپوزیشن الائنس،جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو شرائط بتا دیں۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پی ٹی آئی کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو شرکت سے متعلق شرائط سے آگاہ کر دیا ہے جس کے بعد اسد قیصر نے پارٹی کے بعض مرکزی رہنماؤں کو شرائط سے آگاہ کیا۔جے یو آئی کے بہت سے تحفظات وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بارے میں ہیں۔
ادھر پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا کو بتایا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ لیکن حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر،ناقابل یقین قیمتوں میں کمی ہو نے جا رہی ہے،جانئے کتنی