اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم نے بالآخر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو ان کے محکمے سونپ دیے! نئی کابینہ میں بڑے نام اور کچھ حیران کن تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ وزیروں کی اس نئی ٹیم کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری مل گئی ہے۔طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم جبکہ اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان دے دیا گیا۔
خالد حسین مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، اور محمد معین وٹو کو آبی وسائل کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، محمد جنید انور کو بحری امور، محمد رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار اور سردار محمد یوسف کو مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا محکمہ دیا گیا ہے۔
آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی ذمہ داری شزہ فاطمہ خواجہ کے سپرد ہوئی ہے جبکہ رعنا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ کا انچارج بنایا گیا ہے۔مزید برآں، سید مصطفیٰ کمال کو قومی صحت کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک بڑی اور دلچسپ پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ملک رشید احمد خان کو تحقیق و توانائی، عبدالرحمٰن خان کانجو کو قانون و انصاف، اور عقیل ملک کو بھی قانون و انصاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
بلال اظہر کیانی کو ریلوے، کیسُو مل کھئیل داس کو مذہبی امور، اور محمد عون سقلین کو سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، مخدوم مختار احمد ملک کو قومی صحت، طلال چوہدری کو داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول، اور وجیہہ قمر کو وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔وزیراعظم نے کچھ وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے، جس کے مطابق خواجہ آصف کو دفاع، اعظم نذیر تارڑ کو قانون و انسانی حقوق، اور مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کا نیا وزیر بنا دیا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ کو اطلاعات و نشریات، جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وفاقی تعلیم و تربیت کا قلمدان مل گیا۔قیصر احمد شیخ سرمایہ کاری بورڈ، عبدالعلیم خان مواصلات، چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانی، اور رانا تنویر حسین قومی فوڈ سیکیورٹی کے وزیر بنا دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پیر عمران شاہ، ارمغان سبحانی، اور ڈاکٹر شذرہ منصب نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا، لیکن جلد ہی وہ بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔مزید وزرائے مملکت اور مشیروں کے محکمے جلد اعلان کیے جانے کی توقع ہے۔ نئی کابینہ کے فیصلوں پر عوام اور سیاسی حلقے نظریں جمائے بیٹھے ہیں کہ یہ ٹیم ملک کو کس سمت لے کر جائے گی۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ ،رمضان میں گیس لیکیج کا پانچواں دھماکہ،خاتون جاں بحق،3 افراد زخمی