اہم خبریں

سندھ میں سرکاری نوکری کے لئے عمر کی حد میں5 سال کی رعایت دیدی گئی

کراچی(اے بی این نیوز) حکومت سندھ نے تمام محکموں اور اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 5 سال رعایت کر دی۔سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے ۔

جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کردی گئی ہے تاہم عمر کی حد کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا، سی ای سی امتحان کے علاوہ تمام نوکریوں کیلئے عمر کی حد 33 سال ہوگی۔
مزید پڑھیں: شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

متعلقہ خبریں