اہم خبریں

آج بروزجمعتہ المبارک07مارچ 2025 پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا؟؟

اسلام آباد( اے بی این نیوز)جمعتہ المبارک کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ۔

جمعه کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13 ، استور منفی 06،کالام منفی 04 ،گوپس اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔

جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرضے مزید زیادہ ہو گئے،3 ہزار 209 ارب روپے کا اضافہ

متعلقہ خبریں