اسلام آباد (اے بی این نیوز ) وزیر طلال چودھری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے انٹرنیشنل کمیو نٹی نے بھی پاکستان کو اکیلا چھوڑ دیا تھا۔ اسی وجہ سے دہشتگردی ایک بار پھر دنیا کے لیے خطرہ بنی۔
امریکہ نے ایک اچھی شروعات کی ہے پاکستان کے اداروں کی تعریف کی ہے۔
امریکہ سمیت تمام ذمےدار ممالک پاکستان کو تنہا نہ چھوڑیں۔ پاکستان کو تنہا چھوڑنے کے نتائج پوری دنیا بھگتے گی۔ ہماری ہزاروں شہادتیں ہوئی ہیں ہم نے یہ جنگ پہلے بھی جیتی ہے اب بھی جیت کر دیکھائیں گے۔
تمام سیاسی قوتیں اپنے اداروں کے پیچھے کھڑے ہوں۔ پاکستان داعش اور القائدہ کے خلاف کے کاروآئی کرتا ہے تاکہ دنیا محفوظ رہے۔ ہم فرنٹ لائن پر ہیں اس لیے پاکستان نشانہ بنتا ہے۔
دنیا پاکستان کو تہنا چھوڑے گی تو دنیا غیر محفوظ ہو گی۔وہ اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
پاکستان ایک ذمےدار ملک ہے دنیا کو محفوظ بنانا ہماری ذمےداری ہے۔ کے پی اور بلوچستان آسان ٹارکٹ ہیں دشتگردی پورے ملک میں ہو رہی ہے۔ ان دو صوبوں کو اپنی لائن آف آرڈر پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
دوسرے دو صوبوں نے بہت بہتر کام کیا ہے سی ٹی ڈی کے حوالے سے اور امن امان کے حوالے سے۔ کے پی کے والے اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر لیتے تو اتنا ناسور نہ پھلتا۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی ،وفاقی حکومت کے اداروں کا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے،عمر ایوب