اہم خبریں

داعش کمانڈر کی گرفتاری،امریکی صدر کے بعد امریکی سیکرٹری دفاع بھی پاکستان کے شکرگزار

واشنگٹن ( اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے داعش کمانڈر کی گرفتاری میں بھرپورمعاونت پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی داعش کمانڈر کی گرفتاری میں معاونت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمارےساتھ کوآپریٹ کیا اور یہ سب ٹرمپ انتظامیہ کےدورمیں ہی ممکن ہواہے۔

امریکی سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ امریکی فوج، سینٹ کام نے پاکستان کیساتھ انفارمیشن شیئر کی، یہ سب صدر ٹرمپ کے اقتدارمیں آنے کے بعد ہوا، ٹرمپ نےامریکی فوجیوں کےقاتل کوکٹہرےمیں لانےکاعہد کیا تھا، امریکی صدر نے عہد کیا تھا کہ ہم ان قاتلوں کو تلاش کریں گے۔

پیٹ ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاع پر پاکستانی فوج نے دہشت گردکوپکڑا اور امریکا منتقل کیا گیا، وہ قانون کا سامنا کرے گا۔بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کابل دھماکے کے بعد ہاتھ جھاڑ کر بیٹھ گئی تھی لیکن ٹرمپ امریکیوں کاقتل کبھی نہیں بھول سکتے۔

امریکی سیکریٹری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے طالبان کواربوں ڈالر کا اسلحہ مل گیا، انخلا کے وقت کابل میں دھماکا ہوا اور کسی ملٹری افسر کو فارغ نہیں کیا گیا، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ افغانستان میں کیا ہوا اور اس کی تفتیش کی گئی۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں داعش کمانڈر کی گرفتاری پرحکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان سے ایک ارب 70 کروڑ روپے کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد

متعلقہ خبریں