اہم خبریں

ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)ایک ارب ڈالر کی قسط کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان مذاکرات ۔ پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف بریفنگ دی۔ ٹیکس اور جرمانوں سے متعلق مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانے پر بھی اتفاق۔
ایف بی آر اور سی سی پی کے 4 ہزار 74 ارب روپے مالیت کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ ایف بی آر 600 ارب کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کیلئے مقدمات سے ریکوری کیلئے پُرامید۔
مسابقتی کمیشن نے بھی 74 ارب کی ریکوری کیلئے سپریم کورٹ اور ایپلٹ ٹریبونل سے امید باندھ لی۔
آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت تیسرے روز بھی جاری رہی۔ پاور ڈویژن نے ڈسکوز کی کارکردگی، گردشی قرض اور نجکاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ لائن لاسز میں کمی، بل وصولی بڑھانے اور چوری روکنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنیز کی نجکاری میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ بجلی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کے منصوبے پر بھی بریفنگ۔ گیس سیکٹر کے 3 ہزار ارب کا گردشی قرض ختم کرنے کے پلان پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان نےکہاہےپاکستان میں امن کی خاطرکسی سے بھی بات ہوسکتی ہے،شاندانہ گلزار

متعلقہ خبریں