اسلام آباد ( اے بی این نیوز )دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، وزیر اعظم شہبازشریف انسداد دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کے اعتراف پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اظہار تشکر۔ کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارسے زائد جانوں کی قربانی دی۔
پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردوں اور عسکری گروہوں کو محفوظ پناہ گاہیں دینے سے روکا ۔ پاکستانی قیادت اور عوام دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کی شراکت داری جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں :عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق درخواست پر حکم نامہ جاری