اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد اور اس کے لیے طریقہ کار طے کرنے کی درخواست پر حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، اسٹیٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیشہ اور تمباکو نوشی پر پابندی کے قوانین 2023 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مزید برآں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق یہ مسودہ مزید جائزے اور منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیج دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی نشاندہی پر ریسٹورنٹ کا دورہ کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سے تجاویز طلب کر لیں۔
عدالت کے حکم پر کمیشن نے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کر دی، جس میں کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ریسٹورنٹ کے معائنے کی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق، کیفے میں ایک کھلی جگہ کو دو ہالز سے منسلک کیا گیا تھا، جہاں ایک ہال کو تمباکو نوشی کے لیے مخصوص کیا گیا، جبکہ دوسرا حصہ غیر تمباکو نوشی کے زون کے طور پر رکھا گیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں: بنوں کینٹ حملے میں18 شہادتوں کی تصدیق،16 دہشتگرد ہلاک