سوشل میڈیا پر مشہور اداکاروں کے ساتھ پیش آئے منفرد اور حیرت انگیز تجربات تو بہت ہیں، لیکن ان کی کہی ان کہی سوشل میڈیا پر ضرور وائرل ہو جاتی ہے۔اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔سوشل میڈیا پر ان دنوں مشہور اداکارہ سویرا ندیم کے ساتھ پیشآیا واقعہ کافی مقبول ہو گیا ہے، اس واقعے سے جہاں صارفین کی توجہ حاصل کی وہیں مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔چونکہ سویرا ندیم ان دنوں ڈرامے وہم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ ڈرامہ ایک پرانی حویلی نما گھر میں شوٹ ہو رہا ہے، جو کہ کئی سال پرانی معلوم ہوتی ہے۔کراچی کے علاقے گرومندر میں واقع اس حویلی میں سویرا ندیم کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے جس نے انہیں مزید پُر جوش کر دیا یے۔دراصل ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر موجود تھیں کہ اچانکہ اوپر والی منزل سے ان کے پاس پانی پھینکا گیا، پہلے تو لگا کہ کسی نے شرارت کی ہے، تاہم سویرا ندیم بتاتی ہیں کہ اوپر والی منزل تو کئی سالوں سے بند ہے، اور اس کی کھڑکیاں بھی بند پڑی ہیں۔جبکہ دیگر لوگوں نے کہا عین ممکن ہے کہ پڑوس سے پانی آیا ہو، لیکن ایسا کیسے ممکن ہے کہ پڑوس سے پانی آیا ہو وہ اُس طرح گرا ہو جیسے کہ آسمان سے گرتا ہے۔لیکن اس واقعے کے بعد سویرا ندیم بالکل بھی خوف کا شکار نہیں ہوئیں، وہ بتاتی ہیں کہ لوگوں نے کئی باتیں کیں، لیکن وہاں کچھ تھا، میزبان کے سوال پر جواب دیا کہ ڈر لگنے کے بجائے مجھے مزا آتا تھا۔ جبکہ ساتھی اداکار زاویار کو تو شوق بھی تھا کہ وہ اوپر جا کر دیکھے۔