اسلام آباد (اے بی این نیوز )وفاقی پولیس میں کرپشن اور بد عنوانی کا انکشاف۔ ذمہ دار 2 پولیس افسران ملازمت سے برطرف ۔ سب انسپکٹر اشتیاق حسین اور آصف حیات کو ملازمت سے برطرف ۔ ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر علی رضا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق
دونوں افسران کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث پائے گئے۔ دونوں افسران نے متعدد بار غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں افسران کو کئی بار وارنیگ کی گئی لیکن دونوں باز نہ آئے۔
اہلکار محکمہ کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔
مزید پڑھیں :ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے،کسی صورت ڈیل نہیں کرونگا،عمران خان